حریم فاروق اور عمران عباس کی ایک اور نئی ویڈیو وائرل

Jul 03, 2022 | 12:40:PM
فائل فوٹو
کیپشن: حریم فاروق اور عمران عباس کی ایک اور نئی ویڈیو وائرل
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) پاکستانی معروف اداکار عمران عباس اور اداکارہ حریم فاروق  کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ دونوں  70 کی دہائی کا گانا "اچھا تو ہم چلتے ہیں " پر پرفارم کر رہے ہیں ان کی اس ویڈیو نے سب کو حیران کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ حریم فاروق نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اداکارہ حریم اور اداکار عمران عباس نے 70 کی دہائی کے خوبصورت پنوں کو دوبارہ سے یاد کر وادیا۔اداکارہ حریم اور عمران نے بالی ووڈ کا مشہور ترین گانا "اچھا تو ہم چلتے ہیں "پر پرفارم کیا،جسے بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر اور کشور کمار نے 1970 کی فلم " آن ملو سجنا"کے لیے گایا تھا۔ویڈیو کو مزاحیہ انداز میں بنایا گیا ہے ۔ویڈیو بناتے ہوئے فیشن ڈائریکٹر عاصم یار نے انہیں دو دفعہ درمیان میں روکنے کی کوشش کی ، جس پر اداکار عمران عباس کو غصہ کرتے بھی دیکھا گیا۔اداکارہ حریم فاروق سفید لباس میں شاندار لگ رہی ہیں جبکہ عمران  عباس براون سوٹ میں سفید شرٹ میں خوبصورت لگ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ حریم فاروق اور عمران عباس پاکستان کے مشہور اداکار ہیں جنہوں نے پاکستان انڈسٹری میں فلموں سمیت ڈراموں میں بھی کام کیا ہیں۔