بیلا روس کا وینزویلا کیخلاف امریکی جارحیت پر سلامتی کونسل اجلاس بلانے کا مطالبہ

Jan 03, 2026 | 20:49:PM
بیلا روس کا وینزویلا کیخلاف امریکی جارحیت پر سلامتی کونسل اجلاس بلانے کا مطالبہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس)بیلا روس نے امریکہ کی جانب سے وینزویلا کے خلاف جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے سلامتی کونسل سے اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

بیلا روس کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ ہم وینزویلا کی جائز حکومت کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ  کرتے ہیں،انھوں نے کہا کہ  بیلا روس نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا فوری اجلاس بلانے کے مطالبہ کیا ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق  اقوام متحدہ سلامتی کونسل پر عالمی امن کے تحفظ کی بنیادی ذمہ داری عائد ہوتی ہے،جمہوریہ بیلاروس زور دیتا ہے کہ وینزویلا کے عوام کا اپنے مستقبل کا خود فیصلہ کرنے کا حق ناقابلِ تنسیخ ہے۔

انھوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کی بیرونی مداخلت، بالخصوص طاقت کے استعمال کے ذریعے، کسی صورت جائز قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :مظاہرین کے معاشی مطالبات جائز ہے؛آیت اللہ خامنہ ای