سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سعودی عرب پہنچ گئے

Jan 03, 2023 | 14:14:PM
سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سعودی عرب پہنچ گئے
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: اے ایف پی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سعودی عرب پہنچ گئے، دارالحکومت ریاض پہنچنے پر ان کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو اپنی فیملی کے ہمراہ پرائیوٹ طیارے میں ریاض پہنچے جہاں انہیں ایک شاندار ہوٹل میں ٹھہرایا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق پرتگالی فٹبالر آج ایک بڑی تقریب میں سعودی کلب النصر کے ساتھ معاہدے پر دستخط کریں گے۔

ریاض میں کرسٹیانو رونالڈو کو خوش آمدید کہنے کیلئے بل بورڈز بھی لگائے گئے جبکہ مداح اس موقع پر بے حد خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

فوٹو: اے ایف پی

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو معاونین کو بھی اپنے ساتھ لائے ہیں۔