مہوش حیات نے خود پر لگائے جانے والے الزامات پر خاموشی توڑ دی

Jan 03, 2023 | 10:23:AM
اداکارہ مہوش حیات نے وی لاگر عادل راجہ کی جانب سے لگائے گئے سنگین نوعیت کے الزامات پر خاموشی توڑی دی۔ انہوں نے کہا کہ سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے کچھ لوگ انسانیت کے درجے سے گرجاتے ہیں
کیپشن: مہوش حیات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اداکارہ مہوش حیات نے وی لاگر عادل راجہ کی جانب سے لگائے گئے سنگین نوعیت کے الزامات پر خاموشی توڑی دی۔ انہوں نے کہا کہ سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے کچھ لوگ انسانیت کے درجے سے گرجاتے ہیں۔

وی لاگر عادل راجا کی جانب سے نام لیے بغیر پاکستان کی صف اول کی چار اداکاروں پر سنگین نوعییت کے الزامات لگائے گئے ۔ وی لاگر نے اپنے وی لاگ میں پاکستانی اداکاروں کے نام سے شروع ہونے والے حروف کو استعمال کرتے ہوئے مہوش حیات، ماہرہ خان، کبریٰ خان اور سجل علی کے ناموں کی طرف اشارہ کیا۔

جس کے بعد سجل علی اور کبریٰ خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ کے ذریعے عادل راجہ کو جواب دیا۔ اداکارہ مہوش حیات نے بھی خود پر لگائے جانے والے الزامات پر جواب دیا۔ مہوش حیات نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے لکھا!

مہوش حیات نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ مجھے امید ہے کہ آپ کو دو منٹ کی شہرت تو مل چکی ہوگی۔ کیونکہ میں ایک اداکارہ ہوں آپ مجھ پر کیچڑ اچھال سکتے ہیں۔ شرم کریں کہ بے بنیاد الزامات لگا کر چھوٹی خبریں پھیلاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ان لوگوں پر بھی شرم آرہی ہے کہ جو ان چھوٹی خبروں پر یقین کر رہے ہیں۔ یہ ہمارے معاشرے کے گرتے ہوئے معیار کو ظاہر کر رہا ہے، بنا کسی سوچ کے آپ ان باتوں کو صحافت کے زمرے میں ڈال دیں، مگر یہ روکنا چاہیے بالکل رک جانا چاہیے۔ مس کسی کو بھی اپنے نام کو بدنام کرنے کی اجازت نہیں دوں گی۔