نارکوٹکس ڈویژن کیلئے 10 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری

Feb 03, 2026 | 19:24:PM
نارکوٹکس ڈویژن کیلئے 10 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اہم فیصلوں کی منظوری دیدی۔

اجلاس کے اعلامیہ میں بتایا گیا کہ ای سی سی نے پنجاب، سندھ، بلوچستان اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے فنڈز پر وضاحت مانگ لی، الیکشن کمیشن کی 45 کروڑ 50 لاکھ کی سمری تفصیلات کے ساتھ دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔

ای سی سی نے داخلہ و نارکوٹکس ڈویژن کے لیے 10 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی ،سی ڈی اے کے ذریعے ایس ڈی جی پروگرام کے تحت ترقیاتی سکیموں کے لیے فنڈز منظور کیے گئے۔

فرنٹیئر کور بلوچستان کے ہیلی کاپٹر کی مرمت کے لیے 87 لاکھ 90 ہزار روپے کی منظوری دی گئی،تعلیمی وظائف اور نئے پروگرامز کے لیے ایک ارب روپے کے فنڈز منظور کیے گئے،آؤٹ آف سکول بچوں کے لیے نئی تعلیمی سکیمیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ کسٹمز سے ضبط شدہ امدادی سامان گلگت بلتستان حکومت کو دینے کی منظوری دی گئی ہے، امدادی سامان آفات سے متاثرہ علاقوں میں جی بی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی استعمال کرے گی،ای سی سی اجلاس میں متعدد وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام  نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں :اسٹیٹ بینک کا5 فروری کو یوم کشمیر کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان