بجلی کے صارفین سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے نام پرقیمت میں اضافےکے لیے تیار ہوجائیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) بجلی کے صارفین سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے نتیجہ میں بجلی کی قیمت میں اضافےکے لیے تیار ہوجائیں۔
بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں نےبجلی مہنگی کرنےکے لیےنیپرا میں درخواست جمع کرادی ہے۔ اس درخواست میں کہا گیا ہے کہ بجلی صارفین سے10ارب83کروڑ روپےوصولی کے لیے اجازت دی جائے۔
درخواست اس مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں جمع کرائی گئی ہے۔ فی یونٹ ایڈجسٹمنٹ کتنی بنے گی، اس کا فیصلہ نیپرا کرے گا۔ نیپرا کو کیپیسٹی چارجزکی مد میں24ارب 25کروڑ روپےوصولی کی درخواست بھی موصول ہوئی ہے۔
آپریشنزاینڈ میٹیننس کی مد میں ایک ارب 65کروڑ50لاکھ روپے کمی کی اطلاع دی گئی ہے۔
اکتوبرتادسمبر2025 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کااطلاق کے الیکٹرک پر بھی ہوگا۔
نیپرا حکام اس درخواست پر 17 فروری کو سماعت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت سے میچ کا بائیکاٹ:بھاری نقصان ہوگا، بھارت میں کہرام، بائیکاٹ ہماری وجہ سے ہوا، بنگلہ دیش میں خوشی