نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بننے کا تاثر دے رہے ہیں جس کا جواب انہیں 8 فروری کو ملے گا، بلاول بھٹو

Feb 03, 2024 | 00:11:AM
نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بننے کا تاثر دے رہے ہیں جس کا جواب انہیں 8 فروری کو ملے گا، بلاول بھٹو
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بننے کا تاثر دے رہے ہیں جس کا جواب انہیں 8 فروری کو ملنے والا ہے کہ آئندہ ایسی غلطی نہیں کریں گے۔

جیکب آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے اس وقت کے اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کے ساتھ مل کر اپنی مرضی کی نگراں حکومت بنوائی اور انہی کے ساتھ مل کر یہ اب ایسا تاثر بھی دے رہے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنا ہمارے لیے کوئی نئی بات نہیں مگر ہم چاہتے ہیں کہ سیاسی اختلاف کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہیئے۔

انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کسی آمر کی تلاش میں ہے، جنرل ضیاء الحق کا ساتھ دینے کے بعد پاکستان کے عوام نے آج تک اس جماعت کو تسلیم نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیے: شہباز شریف نے میٹرو بس پر ٹرخا دیا ،لیکن میں ۔۔۔ نواز شریف نے فیصل آباد والوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہاکہ کچھ جماعتیں لسانیت اور کچھ مذہب کی بنیاد پر سیاست کر رہی ہیں مگر ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں تقسیم کی سیاست نہ ہو۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں ایسے انتخابات ہوں جن پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے کیونکہ کب تک ایسا ہوتا رہے گا۔

انہوں نے مزید کہاکہ پیپلز پارٹی کی حکومت بنی تو ہم 10 نکاتی معاشی معاہدے پر عملدرآمد کرتے ہوئے ملک کو مشکلات سے نکالیں گے۔ مہنگائی، غربت اور بیروزگاری اس وقت بڑے چیلنجز ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے پاکستان کے وسائل کے اندر رہتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کا پلان بنایا ہوا ہے، اب وقت آ گیا ہے کہ اشرافیہ کی سبسڈی ختم کر کے یہ رقم پاکستان کے عوام پر خرچ کی جائے۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ ہم وفاق سے 17 وزارتیں ختم کر کے سالانہ 300 ارب روپے براہِ راست غریب عوام پر خرچ کریں گے، اس کے علاوہ اشرافیہ کو ملنے والی 1500 ارب روپے کی سبسڈی کا بھی خاتمہ کریں گے۔