چارسدہ، پولیس چوکی پر حملے میں 3 دہشتگرد ہلاک

Feb 03, 2023 | 00:02:AM
چارسدہ، پولیس چوکی پر حملے میں 3 دہشتگرد ہلاک
کیپشن: چارسدہ ہسپتال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چارسدہ میں ڈھیری زرداد پولیس چوکی پر حملے میں ملوث 3 دہشتگردمارے گئے۔
چارسدہ پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تھانہ نستہ کے حدود میں تین دہشتگرد مارے گئے ہیں جن کے قبضے سے پولیس سے چھینا گیا اسلحہ اور دیگر بارودی مواد برآمد کر لئے گئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ افراد 21 جنوری کو ڈھیری زرداد پولیس چوکی پر حملے میں ملوث تھے جنہوں نے ایک پولیس اہلکار کو شہید اور دو کو زخمی کیا تھا،دہشتگردوں کی لاشوں کو چارسدہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا