نازیبا سوال پوچھنےپر اداکارہ نیہا شیٹھی کا صحافی کو کرارا جواب۔۔ویڈیو دیکھ کر لوگ’’ تپ‘‘ گئے 

Feb 03, 2022 | 19:33:PM
 بالی ووڈ, اداکارہ, نیہا شیٹھی
کیپشن:  بالی ووڈ اداکارہ نیہا شیٹھی (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)صحافت ایک عظیم پیشہ ہے اور اس سے منسلک افراد کو نہایت ہی سلجھا ہوا اور بااخلاق ہو نا چاہیے ورنہ ایسے جرنلسٹ خود اپنے لئے ہی نہیں بلکہ اپنے ملک و قوم  کیلئے شرمندگی کا باعث بنتے ہیں ۔ ایسا ہی ایک واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں ایک صحافی نے ایک فلم کے ٹریلر کی افتتاحی تقریب کےموقع پر فلم کی اداکارہ سے ایک نازیبا سوال کر ڈالا۔ اس سوال کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور صارفین اس صحافی کی خوب درگت بنائی۔

بھارت کے ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اداکار سدھو جونل گڈا اور نیہا شیٹھی  ایک رومانٹک کامیڈی تیلگو فلم ’ڈی جے ٹلو‘کے لیے کام کر رہے ہیں۔ یہ فلم سوشل میڈیا پر کافی دھوم مچا رہی ہے اور ٹریلرریلیز ہوتے ہی یہ ہر طرف ٹرینڈ کر رہی ہے۔ ٹریلر لانچ کے موقع پر اہم اداکاروں نے میڈیا سے خطاب کیا اور فلم سے متعلق سوالات کے جوابات دیئے۔ تاہم ٹیم اور لیڈ ایکٹریس نیہا شیٹھی کو اس وقت عجیب صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب ایک صحافی نے غیر اخلاقی سوال کیا۔فلم کے ٹریلر لانچ کے موقع پر ایک صحافی نے ٹریلر کے ڈائیلاگ کا حوالہ دیتے ہوئے اداکار سدھو جونل گڈا سے اداکارہ نیہا شیٹھی کےحوالے سے ایک نازیبا ذاتی سوال پوچھا ۔ صحافی کے اس سوال نے بڑے پیمانے پر نیٹ استعمال کرنیولوں میں بحث اور غصے کو ہوا دی ہے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر منظر عام پر آئی ہے اور نیٹ یوزر صحافی کو اس طرح کے نامناسب سوال پر ٹرول کر رہے ہیں۔فلم’ڈی جے ٹلو‘کی اداکارہ نیہا شیٹھی نے صحافی کو ایسا گھٹیا سوال پوچھنے پر سرزنش کی اور مناسب جواب بھی دیا۔ اسے انتہائی ’بدقسمتی‘ قرار دیتے ہوئے نیہا نے کہا کہ یہ سوال خواتین کے لئے ان کے احترام کو دکھاتا ہے۔ فلم کے پروڈیوسر ناگا وامسی نے نیہا شیٹی کے ٹویٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس صورتحال کا سامنا کرنے پر ان سے معافی مانگی۔ انہوں نے لکھا کہ ’معذرت نیہا یہ واقعی افسوسناک تھا‘.
یہ بھی پڑھیں: فیس بک بیٹھ گئی۔۔ایک کروڑ صارفین بھاگ گئے۔۔وجہ کیا بنی۔۔؟