ایم کیو ایم چاہ کر بھی حکومت نہیں گراسکتی: عامرخان

Feb 03, 2021 | 10:22:AM
ایم کیو ایم چاہ کر بھی حکومت نہیں گراسکتی: عامرخان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہا ہے کہ ہم تو اتحاد برقرار رکھنا چاہتے ہیں مگر مسائل حل نہ ہوئے تو فیصلہ عوام کے ہاتھوں میں ہوگا۔ قومی اسمبلی کے 7 ارکان لے کر ہم علیحدہ بھی ہوجائیں تب بھی حکومت نہیں گراسکتے اس کی وجہ نظام کی خرابی ہے۔

 گلستان جوہر میں پی ایس 88 کے ضمنی انتخابات کیلئے الیکشن آفس کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کا کہنا تھا کہ   ایم کیو ایم نے تمام کوششیں کرلیں، ہر حکومت کا ساتھ دیا مگر شہر کے مسائل کے حل کے لئے کوئی سنجیدہ نہیں ہے۔ نظام کو نقصان نہ پہنچے اسی لئے پی ٹی کا ساتھ دے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2013 میں پورے ملک میں یہ سوچ پیدا کی گئی تھی کہ پی ٹی آئی تبدیلی لے کر آئے گی مگر افسوس سے کہنا پڑرہا ہے کہ کرپشن کے خلاف جو نعرہ تھا جو ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے رپورٹ کے برعکس ہے جس میں بدعنوانی چار گنا بڑھنے کا انکشاف کیا گیا ہے، اس طرح تو تبدیلی نہیں آسکتی۔

 عامر خان نے کہا کہ اعلانات تو ہم نے 162 ارب روپے کے بھی سنے ہیں اس کے بعد 1100 ارب روپے کے دعوے بھی کئے گئے اس کا بھی کوئی پتہ نہیں ہے۔ انھوں نے پوچھا کہ ایم کیو ایم کو دفن کرنے کے دعوے کہاں چلے گئے؟ ہمارے نتائج چھینے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گرین لائن ہم نے شاہد خاقان عباسی سے منظور کرائی تھی، پچیس ارب روپے لگائے بھی گئے تھے، نئے فائر ٹینڈر بھی اسی دور کے فنڈز سے خریدے گئے ہیں اس کا کریڈٹ کوئی نہیں لے سکتا۔