پاکستان اور ترکیہ کا توانائی کے شعبے میں بڑا معاہدہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان اور ترکیہ کا توانائی کے شعبے میں بڑا معاہدہ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ترکی نے گذشتہ روز اپنی توانائی شراکت داری کو مضبوط بنانے میں ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے ترک پیٹرولیم اوورسیز کمپنی (ٹی پی او سی) نے پانچ تیل کی کنسیشن کے معاہدوں پر دستخط کیے، جن میں تین آف شور اور دو آن شور بلاکس شامل ہیں۔
یہ معاہدے جن سے مجموعی سرمایہ کاری میں 300 ملین امریکی ڈالر کی توقع ہے، ٹی پی او سی کے پاکستان کے تیل و گیس کی تلاش کے شعبے میں باضابطہ داخلے کو ظاہر کرتے ہیں جہاں یہ ملک کی معروف ای اینڈ پی کمپنیوں کے ساتھ کام کرے گا۔
دستخط کی تقریب جو وزیر اعظم کے دفتر میں منعقد ہوئی اور جس کی موجودگی میں وزیراعظم شہباز شریف اور ترک وزیر توانائی و قدرتی وسائل الپارسلان بایراکتار بھی موجود تھے، دو طرفہ توانائی تعاون میں ایک اہم سنگ میل کی نمائندگی کرتی ہے۔
تیل اور بجلی کے وزراء سمیت سینئر حکومتی حکام نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں:انٹرنیشنل باکسنگ چیمپیئن شپ 2025 اختتام پذیر، محمد وسیم نے ورلڈ گولڈ بینٹم ویٹ ٹائٹل جیت لیا