فوجی قیادت کو مودی حکومت کی حمایت میں بولنے کیلئے مجبور کیا جاتا ہے:کانگریس رہنما
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )فوجی قیادت کو مودی حکومت کی حمایت میں بولنے کے لیے مجبور کیا جاتا ہے ، کانگریس رہنما رینوکا چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ فوجی قیادت کو مودی حکومت کی حمایت میں بولنے کے لیے مجبور کیا جاتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کی رکنِ پارلیمنٹ رینوکا چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ فوج پر مرکزی حکومت کے حق میں بولنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے، جسے انہوں نے ”سب سے خوفناک صورتحال“ قرار دیا۔ یہ بیان سامنے آتے ہی حکمران جماعت بی جے پی نے سخت ردعمل دیا۔
These deeply divisive & malicious remarks of Congress MP Smt. Renuka Choudhary demeaning the dignity of our valiant armed forces is most condemnable. Rahul Gandhi and the Congress party with their Sena Virodhi mentality have been serial offenders when it comes to abusing our… pic.twitter.com/eO0o0WGXpn
— C.R.Kesavan (@crkesavan) December 2, 2025
بی جے پی کے ترجمان سی آر کیسوان نے رینوکا چوہدری کے ریمارکس کو انتہائی تقسیم پیدا کرنے والا اور بدنیتی پر مبنی قرار دیا اور کہا کہ اس سے مسلح افواج کی عزت مجروح ہوتی ہے۔
پارلیمنٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے رینوکا نے کہا سب سے خوفناک بات یہ ہے کہ پہلی بار فوجی قیادت سامنے آ رہی ہے اور کہہ رہی ہے کہ ان پر حکومت کے حق میں بولنے کا دباؤ ہے۔‘
کیسوان نے اس بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے انتہائی قابلِ مذمت قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کانگریس لیڈر راہول گاندھی اور ان کی جماعت کا فوج مخالف رویہ کوئی نیا نہیں ہے۔