پاکستان ویمنز ٹیم کی نیوزی لینڈ کیخلاف تاریخی کامیابی

Dec 03, 2023 | 09:00:AM
پاکستان ویمنز ٹیم کی نیوزی لینڈ کیخلاف تاریخی کامیابی
کیپشن: پاکستان ویمنز ٹیم کی نیوزی لینڈ کیخلاف تاریخی کامیابی
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ ویمنز  کرکٹ ٹیم کو ان کے ہوم گراؤنڈ میں شکست دیکر تاریخی کامیابی اپنے نام کر لی۔

کیویز کے دیس کے شہر ڈونیڈن میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان نیوزی لینڈ کو پاکستان ویمنز ٹیم نے 7 وکٹوں سے شکست دی جو کہ پاکستان ویمنز ٹیم کیویز ویمنز کے خلاف 9 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پہلی کامیابی ہے۔

میزبان کیویز ویمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر128 رنزکا ہدف دیا، پاکستان ویمنز نے ہدف کو 18.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پرعبور کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے آسٹریلیا نے خطرناک کھلاڑیوں پر مشتمل سکواڈ کا اعلان کر دیا

نیوزی لینڈ کی جانب سے میڈی گرین نے 5 چوکوں کی مدد سے ناقابلِ شکست 43 رنز سکور کیے اور سوزی بیٹس نے 28 رنز کی عمدہ اننگز کھلی جبکہ پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر فاطمہ ثناء نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض 18 رنز دے کر 3 شکار کئے اور شاندار گیند بازی کے باعث پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔

ہدف کے تعاقب میں اوپنر بیٹرز شوال ذوالفقار اور منیبہ علی نے 40 رنز کا آغاز دیا، اوپنر شوال ذوالفقار نے 41 رنز کی ذمہ دارانا اننگز کھیل کر تاریخی جیت میں اہم کردار ادا کیا، منیبہ علی نے 23 اور ندا ڈار نے 23 رنز سکور کیے جبکہ عالیہ ریاض نے 2 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 12 گیندوں پر ناقابلِ شکست 25 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کی تاریخی فتح کو ممکن بنایا، کیویز کی جانب سے سوفی ڈیوائن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی (05 دسمبر) منگل کے روز اسی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔