عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے ، وزیراعلیٰ پرویز الٰہی 

Dec 03, 2022 | 17:52:PM
وزیراعلیٰ پنجاب، چودھری پرویز الٰہی، وزیراعظم، پائوں تلے سے زمین سرک،
کیپشن: پرویز الٰہی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہاہے کہ وزیراعظم کے پاﺅں تلے سے زمین سرک رہی ہے ،عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے ، جس کا ساتھ دیتے ہیں اس کا ساتھ نبھاتے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی سے سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی بھی شریک ہوئے، ملاقات میں سیاسی صورتحال پر مشاورت ہوئی،دونوں رہنماﺅں میں پنجاب اسمبلی کے قواعدوضوابط اوردیگر قانونی امور پر گفتگو ہوئی، ملاقات میں اپوزیشن کے غیرآئینی ہتھکنڈوں کا بھرپور مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیاگیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہاکہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے ، جس کا ساتھ دیتے ہیں اس کا ساتھ نبھاتے ہیں ،چودھری پرویز الٰہی کاکہناتھا کہ اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے عمران خان کے اشارے کے منتظر ہیں ، اپوزیشن والوں کے نمبر کم ہیں اور باتیں زیادہ کرتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے پاﺅں تلے سے زمین سرک رہی ہے ۔
مونس الٰہی نے کہاکہ غلط فہمیاں پیدا کرنے والے ہمیشہ کی طرح ناکام ہوں گے ،پنجاب اسمبلی اور وزارت اعلیٰ عمران خان کی امانت ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر نعرے لگانے والاشخص گرفتار