امریکہ میں 5 دن سے لاپتہ بھارتی خاندان کے 4 افراد کار حادثے میں ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) امریکہ میں ہندو ستانی خاندان کے چار بزرگ افراد پانچ روز لاپتہ رہنے کے بعد مردہ حالت میں پائے گئے جن کی موت کار حادثے کے دوران ہونے کی تصدیق کی گئی ہے، یہ تمام بزرگ افراد، جن کی عمریں 80 برس سے زائد تھیں، ایک کار حادثے میں ہلاک ہو گئے۔
ان کی گاڑی، ہلکے سبز رنگ کی ٹویوٹا کیمری، ایک کھڑی ڈھلوان پر واقع "بگ ویلنگ کریک روڈ" کے کنارے تباہ حالت میں ملی، علاقہ اتنا دور افتادہ تھا کہ ریسکیو ٹیموں کو جائے حادثہ تک پہنچنے میں پانچ گھنٹے سے زائد کا وقت لگا۔
شیرف مائیک ڈوہرٹی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حادثے کی وجوہات کی تفتیش جاری ہے، ہلاک ہونے والوں میں ڈاکٹر کشور دیوان (89)، آشا دیوان (85)، شیلش دیوان (86) اور گیتا دیوان (84) کو آخری بار 29 جولائی کو پینسلوانیا کے ایری شہر کی پیچ اسٹریٹ پر واقع برگر کنگ آؤٹ لیٹ پر دیکھا گیا تھا۔
چاروں افراد مارشل کاؤنٹی میں واقع "پیلس آف گولڈ" جانے کے لیے روانہ ہوئے تھےجوکہ ایک مشہور مذہبی مقام ہے ، ان کی گاڑی پر نیو یارک کی نمبر پلیٹ (EKW2611) لگی تھی۔
29 جولائی کے بعد سے ان میں سے کسی نے بھی اپنے فون کا جواب نہیں دیا، سیل ٹاور ڈیٹا کے مطابق ان کے فونز کی آخری لوکیشن بدھ کی صبح 3 بجے ماؤنڈزویل علاقے میں ریکارڈ کی گئی تھی،گزشتہ چار دنوں میں تفتیشی اداروں نے ہیلی کاپٹروں اور اضافی ٹیموں کی مدد سے تلاش کی کارروائیاں جاری رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں :جنوبی افریقہ میں سونے کی کانوں سے 1000غیر قانونی تارکین وطن گرفتار