چیئرمین پی سی بی کی امریکہ میں بابراعظم، محمد رضوان سے ملاقات

Aug 03, 2025 | 18:45:PM
چیئرمین پی سی بی کی امریکہ میں بابراعظم، محمد رضوان سے ملاقات
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے امریکا میں پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور بابراعظم سے ملاقات کی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی اچانک لاؤڈر ہل پہنچ گئے، انہوں نے ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور بابراعظم سے ملاقات کی، چئیرمین پی سی بی نے ملاقات کے دوران ون ڈے ٹیم کے کھلاڑیوں سے متعلق گفتگو کی۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھلیے جانے والے دوسرے ٹی ٹونٹی کے دوران چیئرمین پی سی بی پاکستان کی بیٹنگ کے بعد سائیڈ لائن پر بیٹھے ہوئے بابراعظم اور محمد رضوان کے ساتھ سرگوشیاں کرتے نظر آئے۔

ملاقات کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف چہ موگیاں شروع کر دی گئیں، کئی نے کہا کہ ایشیا کپ میں بابراعظم اور محمد رضوان کی واپسی ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :قومی ہاکی ٹیم کا پرو لیگ میں شرکت کا امکان