حکومت نے چینی درآمد کرنے کا ایک اور ٹینڈر جاری کردیا

Aug 03, 2025 | 15:49:PM
حکومت نے چینی درآمد کرنے کا ایک اور ٹینڈر جاری کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)حکومت نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کیلئے ایک اور ٹینڈر جاری کردیا۔

 ٹریڈ کارپوریشن پاکستان کے ذرائع کے مطابق پہلا ٹینڈر بولی جمع کروانے والی کمپنیوں کے ریٹ زیادہ ہونے کے باعث منسوخ ہونے کا امکان ہے۔
 ٹریڈ کارپوریشن پاکستان کے مطابق ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کیلئے نیا ٹینڈر 11 اگست کو کھولا جائے گا،پہلے جاری کیے گئے ٹینڈر پر 4 کمپنیوں نے بولیاں جمع کرائی تھیں، بولی جمع کروانےوالی کمپنیوں کے ریٹ زیادہ ہونے کے باعث وہ ٹینڈر منسوخ ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اوگرانے خوشخبری سنادی، ایل پی جی 20 روپے کلوسستی
ذرائع کے مطابق گزشتہ ٹینڈر پر ملنے والی پیشکش کے تحت درآمدی چینی 227 روپے فی کلو تک پاکستان میں پہنچنا تھی اس لیے نیا ٹینڈر جاری کیا گیا۔