وفاقی حکومت کابڑافیصلہ،عمران خان کیلئے نئی مشکل کھڑی ہو گئی

Aug 03, 2022 | 17:04:PM
وفاقی حکومت,فیصلہ،عمران خان,تحریک انصاف,وزیر قانون اعظم, جے یو آئی ف , پیپلزپارٹی
کیپشن: وفاقی حکومت(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی اتحادی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ عمران خان کی نا اہلی اور ان کی پارٹی تحریک انصاف پر پابندی کیلئے  سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قانونی ٹیم کے اجلاس میں ہوا، اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے شرکاء کو بریفنگ دی،ذرائع  کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریک انصاف پر پابندی اور عمران خان کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔

اجلاس کے دوران گفتگو میں پیپلزپارٹی کے وزرا نے موقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جانی چاہئے، جے یو آئی ف کے وزرا نے زور دیا کہ تحریک انصاف کیخلاف کارروائی کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:  تحریک انصاف کا ایک اور بڑا فیصلہ