ریحام خان نےعمران خان کو بڑا مشورہ دیدیا

Aug 03, 2022 | 13:52:PM
 ریحام خان نےعمران خان کو بڑا مشورہ دیدیا
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین وسابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ عمران خان کو اپنے جرائم پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔

 ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں ریحام خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو اب سیاست چھوڑ کر گرفتاری دینی چاہیے، پارٹی عام کارکنوں کے حوالے کرنی چاہیے۔ 

 خیال رہے کہ گزشتہ روز ریحام خان نے پی ٹی آئی کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس پر الیکشن کمیشن کی جانب سے دیئے گئے فیصلے کو سراہا تھا،ریحام خان نے فیصلے کی متعدد سطور شیئر کرتے ہوئے ناصرف پی ٹی آئی جماعت، حمایتیوں اور عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے بلکہ عمران خان کو ’’صادق اور امین‘‘ قرار دیئے جانے پر بھی طنز کیا ۔

یہ بھی پڑھیںسرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری