سا ون آئے سا ون جا ئےگیت سے شہرت پانے والے اخلاق احمد کی کل 22ویں برسی 

Aug 03, 2021 | 18:52:PM
سا ون آئے سا ون جا ئےگیت سے شہرت پانے والے اخلاق احمد کی کل 22ویں برسی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ما نیٹرنگ ڈیسک) ماضی کے معروف پلے بیک سنگر اخلاق احمد کی 22ویں برسی 4اگست کومنائی جائے گی۔

وہ بچپن سے ہی گلوکا ربننے کے خواہشمند تھے۔ طویل جدوجہد کے بعد 1973 میں اخلاق احمد کو کراچی میں بننے والی دو فلموں پا زیب اور بادل اور بجلی میں گائیکی کا موقع مل گیا ۔اخلاق احمد کا بطور گلوکار پہلی فلم پا زیب میں فیاض ہاشمی کا لکھا اور لال محمد اقبال کی موسیقی میں کامیڈی گیت او ماما میرے ، او چاچا میرے اوتایا میرے ، او میرے بھائی اداکار قوی خان پر فلمایا گیا تھا ۔معروف اد اکا ر ندیم پر ان کی آوا ز ایسے جچتی تھی جیسے وہ خود گا رہے ہیں۔

1974 میں وہ صف اول کے گلوکار بن گئے۔کیت سا ون آئے سا ون جا ئے نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا تھا۔اخلاق احمد 4 اگست 1999 کو صرف 53سال کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

یہ بھی پڑھیں:کے پی ایل شائقین کو مظفرآباد کرکٹ سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت ہوگی