کراچی سے اغوا کی گئی کمسن 3 سالہ بچی بازیاب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی)راولپنڈی کی دھمیال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گلشن معمار کراچی سے تاوان کی غرض سے اغواء کی گئی کمسن بچی کوبازیاب کر لیا گیا ،3 سالہ نازیہ کو 50 لاکھ روپے تاوان کیلئے گلشن معمار کراچی سے اغواء کیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی پولیس نے بچی کو تھانہ آر اے بازار کے علاقے غازی آباد سے بازیاب کروا لیا ، کمسن مغویہ کو بازیاب کروا کر کراچی پولیس کے حوالے کر دیا گیا،نازیہ کا والد کراچی میں کباڑ کا کام کرتا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں :پبلک ٹرانسپورٹ فری،کاشتکاروں اورموٹرسائیکل سواروں کوسبسڈی دینے کااعلان