وزیردفاع خواجہ آصف سے اٹلی کی سفیر آرمیلین ماریلینا کی ملاقات

Apr 03, 2024 | 18:13:PM
وزیردفاع خواجہ آصف سے اٹلی کی سفیر آرمیلین ماریلینا کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور )اٹلی کی سفیر  آرمیلین ماریلینا کی وزیر دفاع و دفاعی پیداوار  خواجہ آصف سے ملاقات، پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی کی تازہ ترین صورتحال اور خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کے عزم پر بات چیت ہوئی۔

ملاقات  میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ پاکستان جمہوریہ اٹلی کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، اٹلی کے ساتھ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتے، فوجی تربیت کیلئے وفود کا تبادلہ باہمی طور پر فائدہ مند ہو سکتا ہے، نیٹو کا حصہ ہونے کی وجہ سے اطالوی افواج کے تجربات سے استفادہ مفید ہوگا، پاکستان کی مسلح افواج  انسداد دہشت گردی آپریشنز کا بھرپور تجربہ رکھتی ہیں، وزیر دفاع کا مشترکہ دفاعی پیداوار کے شعبے میں تعاون کے لئے نئی راہیں تلاش کرنے کی ضرورت پر زور  دیا۔ 

یہ بھی پڑھیں : روپےکے مقابلے میں ڈالر پھر مہنگا، دیگر کرنسیوں کی قدر میں بھی اضافہ