کرن جوہر پاکستانی اداکار وہاج علی کو پسند کرتے ہیں

Apr 03, 2023 | 19:24:PM
کرن جوہر پاکستانی اداکار وہاج علی کو پسند کرتے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی معروف ہدایتکار  کرن جوہر بھی پاکستانی اداکار وہاج علی  کی انسٹاگرام پوسٹ کو پسند کرتے ہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق مشہور جاری  ڈرامہ سیریل" تیرے بن" میں اپنے کردار مرتسم سے شہرت حاصل کرنے والے اداکارہ وہاج علی نے  پاکستان سمیت بھارت میں بھی ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہے ، جس میں ان کے کردار سمیت اس ڈرامہ کی سٹوری اور انکی یمنی زیدی کے ساتھ جوڑی کو  بے حد پسندکیا جاتا ہے۔

حال ہی میں فوٹواینڈ شیئرنگ پلیٹ فارم پر یہ ا نکشاف ہوا ہے کہ بھارتی معروف ہدایتکار کرن جوہر  بھی وہا ج علی کی شیئر کردہ تصویر کو پسند کرتے ہیں۔ وہاج علی نے گزشتہ روز اپنی ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی تھی جسے کرن جوہر نے لائیک کیا، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کرنا شروع کردیا۔

کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ "کرن جوہر اپنے کسی پراجیکٹ کے لیے وہاج علی کا انتخاب کرنے کے خواہشمند ہیں تو کچھ نے بھارتی ہدایتکار پر تنقید کی ہے کہ وہ اب اپنی کسی نئی فلم کے لیے پاکستانی مواد کی کاپی کرنا چاہتے ہیں"۔

یاد رہے کہ پاکستانی ڈرامہ سیریل’تیرے بن‘ کے او ایس ٹی کو کچھ روز قبل ہی بھارتی میوزک کمپنی زی میوزک کی جانب سے کاپی رائٹ اسٹرائیک ملا تھا ، جس میں یہ دعوی کیا گیا تھا کہ " شانی ارشد کی طرف سے کمپوز کردہ "تیرے بن" کا "او ایس ٹی" ان کے گانے "ٹھوکرا کے میرا پیار "کی نقل ہے۔ جس کے بعد جیو کے یوٹیوب چینل نے"او ایس ٹی" کو ہٹا دیا۔ "تیرے بن" بھی ایک ایپی سوڈ میں ایک مختلف "او ایس ٹی"کے ساتھ آیا تھا لیکن معاملات بعد میں حل ہو گئے اور "او ایس ٹی"کے ساتھ ساتھ تمام ایپی سوڈز کو واپس اپ لوڈ کر دیا گیا۔ ایسا لگتا تھا کہ اسٹرایئک غلط تھی اور کچھ بھی نقل نہیں کیا گیا تھا۔لیکن اب حال ہی میں زی میوزک کمپنی کی جانب سےانہوں نے" تیرے بن" کا او ایس ٹی اپنے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کیا ہے۔ یہ ایک آڈیو گاناہے اور انہوں نے گلوکار، موسیقار اور گیت نگار کو کریڈٹ دیا ہے۔