شادی کے سٹیج پر دلہا دولہن کو فوٹوشوٹ کا شوق مہنگا پڑ گیا

Apr 03, 2023 | 12:09:PM
شادی کی تقریب میں دولہا دلہن کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس بندوق کے ساتھ فوٹو شوٹ کرواتے دلہن موت کے منہ میں جاتے ہوئے بچی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) شادی کی تقریب میں دولہا دلہن کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس بندوق کے ساتھ فوٹو شوٹ کرواتے دلہن موت کے منہ میں جاتے ہوئے بچی۔

 شادی کی تقاریب میں اکثر یہ دیکھا گیا ہے کہ لوگ انفرادیت پیدا کرنے کیلئے نت نئے انداز اپناتے ہیں اور اس شوق میں وہ کسی بھی قسم کی احتیاط سے کام نہیں لیتے جو ان کیلئے کافی مہنگا ثابت ہوتا ہے۔

کچھ ایسا ہی بھارت میں ہونے والی ایک شادی کی تقریب میں ہوا کہ جس میں دلہن موت کے منہ میں جاتے جاتے رہ گئی اور خوشیوں کے یہ لمحات اداسی میں تبدیل ہوگئے۔

بھارت میں ایک دلہا دلہن کو بندوق کے ساتھ فوٹو شوٹ کروانا مہنگا پڑگیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہا دلہن اسٹیج پر موجود ہیں اور ان کے ہاتھ میں اسپارکل گن ہے۔

مزید پڑھیں: سیاسی کیلئے خوشخبری، اہم سیاحتی مقامات کی تزہین آرائش کی جائے گی

جیسے ہی بندوق سے چنگاری نکلی وہ دلہن کے منہ پر آگئی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چنگاریاں دلہن کے منہ اور آنکھ پر لگیں جو دلہن کیلئے تکلیف کا باعث بنی۔

جس کی وجہ سے دلہن کو اپنا فوٹو شوٹ چھوڑ کر اسٹیج سے نیچے اترنا پڑا، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے۔