ڈکیتی کے دوران پولیس مقابلہ،3ڈاکو ہلاک

Apr 03, 2023 | 01:01:AM
ڈکیتی کے دوران پولیس مقابلہ،3ڈاکو ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈاکووں کی گھر میں لوٹ مار کی اطلاع پر پولیس اور ڈاکووں کا آمنا سامنا ، فائرنگ کے تبادلے میں تین ڈاکو ہلاک ۔

تفصیلات کےمطابق ایس ایس پی کورنگی ساجد سدوزئی  کا کہنا ہے کہ ڈاکووں کے گھر میں گھسنے کی اطلاع ملنے پر پولیس فوراً کورنگی پہنچی جہاں ڈاکووں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی ، ڈاکو تین منزلہ عمارت میں گھسے تھے جس پر پولیس کی مزید نفری طلب  کی گئی پولیس نے مرحلہ وار ڈاکووں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی لیکن ایک ایک کر کے تمام تینوں ڈاکو پولیس مقابلے میں مارے گئے۔