وزیراعظم کاجہانگیر ترین اور علیم خان سے متعلق بیان، بڑی بات کہہ دی

Apr 03, 2022 | 00:39:AM
وزیراعظم عمران خان، جہانگیر ترین، علیم خان سے رابطہ نہیں
کیپشن: علیم خان، عمران خان، جہانگیر ترین، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین اور علیم خان سے رابطہ نہیں، وہ جو بھی کریں گے ان کے اوپر ہے، وہ جانیں ان کا اپنا فیصلہ ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پنجاب شریفوں کے ہاتھ میں جانے سے بہتر ہے چودھری پرویزالٰہی وزیراعلیٰ ہوں ، ہمیں تمام ممالک سے دوستی کرنی چاہیے ، کسی ملک کو حق نہیں پہنچتا یہ کہے کہ اس ملک نہیں جاسکتے، معافی کی بات نہیں اگر ہم اپنی عزت نہیں کریں گے تو کوئی نہیں کرے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ یہ خط قوم کے لیے ذلت ہے یہ پہلے بھی ملے ہوں گے یہ بیچارے ڈر کر چپ ہوجاتے ہوں گے، وہ سمجھے کہ یہ خط دیکھ کر میں بھی ڈر کر چپ ہوجاؤں گا، یہ ذلت کیوں ملی ؟ شہبازشریف ، نوازشریف اور زرداری جیسے لوگ ہیں جو ہاتھ باندھ کر کھڑے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ دوستی سب سے غلامی کسی کی نہیں کریں گے، جیت تو ہم گئے ، سیاسی جماعت جیتتی تب ہے جب عوام ساتھ ہوں، باہر کی سازش اور یہاں کے غداروں نے جہاں پاکستان کو لاکر کھڑا کردیا ہے بہتر آپشن الیکشن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی، ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس، ن لیگ، چھینہ اور ترین گروپ ارکان کی شرکت