حکومت کا چینی درآمد کرنیکا فیصلہ،85سے 90روپے کلو دستیاب ہو گی

Apr 03, 2021 | 15:49:PM
چینی درآمد کرنیکا فیصلہ
کیپشن: چینی درآمد کرنیکا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)حکومت کا چینی کی درآمد کا عمل بحال کرنے کا فیصلہ ،وزارت صنعت و پیداوار کا وزارت تجارت کو خط 

تفصیلات کے مطابق وزارت تجارت نے ٹریڈنگ کارپوریشن کو چینی درآمد کرنے کی ہدایت کردی ،ٹی سی پی 50 ہزار میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کا ٹینڈر آئندہ ہفتے جاری کرے گا،ذرائع کے مطابق ٹی سی پی کو درآمدی چینی 85 سے 90 روپے فی کلو میں دستیاب ہوسکے گی ۔

واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں چینی کی قیمت 540 ڈالرز فی ٹن سے کم ہوکر 500 ڈالرز تک ہوچکی ہیں  ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ٹی سی پی کو گذشتہ ٹینڈر میں چینی کی درآمدی قیمت 90 روپے تک موصول ہوئی تھی،مہنگی بولی ملنے پر چینی کی درآمد کا ٹینڈر منسوخ کردیا گیا تھا۔