کراچی میں شدید گرمی، پارہ 44 ڈگری کو چھو گیا

Apr 03, 2021 | 11:38:AM
شدید گرمی
کیپشن: شدید گرمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) سمندری ہوائیں معطل۔۔حبس کی فضا برقرار۔ کراچی میں پارہ 44 ڈگری کو چھو گیا۔ دن بھر درجہ حرارت 40 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

 کراچی میں سورج آگ برسانے لگا۔محکمہ موسمیات نے  شہر قائد کے باسیوں کو  بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کردی۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے سندھ اور بلوچستان میں گرمی کی لہر میں کل شام سے کمی آنے کا امکان ہے۔ کل (اتوار کی) شام سے شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 41ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمۂ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ کل (اتوار کو) زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔کراچی میں شمال مغرب سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 24 فیصد ہے۔