زرمبادلہ ذخائر 14.3 ارب، ترسیلات زر 38 ارب ڈالر ہوگئیں: گورنرسٹیٹ بینک 

Sep 02, 2025 | 15:25:PM
زرمبادلہ ذخائر 14.3 ارب، ترسیلات زر 38 ارب ڈالر ہوگئیں: گورنرسٹیٹ بینک 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان ٹیکسٹائل کونسل کے سالانہ اجلاس میں ملکی معیشت، زرمبادلہ ذخائر اور برآمدی شعبے کے مسائل اور ان کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا ،  توانائی اور اجرتی لاگت کیلئے سبسڈی شدہ فنانسنگ سہولت فراہم کرنے پر زور دیا گیا۔

کراچی میں ہونے والے اجلاس میں گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد سمیت کاروباری افراد اور صنعت کاروں نے شرکت کی، گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر بڑھ کر 14.3 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں، جبکہ ترسیلات زر 38 ارب ڈالر سے زائد ہو چکیں۔

جمیل احمد نے بتایا کہ جون 2025 میں افراط زر کی شرح کم ہو کر 3.2 فیصد رہ گئی ۔  پالیسی ریٹ بھی 22 فیصد سے کم ہو کر 11 فیصد پر آ چکا۔

اس موقع پر  پاکستان ٹیکسٹائل کونسل کے چیئرمین نے کہا کہ کاروباری لاگت غیر مسابقتی ہو چکی ہے، جس کیلئے فوری اصلاحات ناگزیر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا میں تعمیرات سے قبل ازسرنو نقشہ منظور کرانا لازمی قرار

 اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا کہ برآمدی خام مال پر ڈیوٹیز ختم کی جائیں، سیلز ٹیکس کی شرح تین سے پانچ فیصد کرنے کے ساتھ  یکساں ایک فیصد ڈیوٹی ڈرا بیک اسکیم بھی نافذ کی جائے۔ ٹیکسٹائل کونسل نے توانائی اور اجرتی لاگت کے لیے سبسڈی شدہ فنانسنگ سہولت فراہم کرنے پر زور دیا ،انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل برآمدات کو پاکستان کی معاشی بحالی کا مرکز بنایا جائے۔