گھر میں کبھی گائے کا گوشت نہیں پکایا اور نہ آج تک کھایا : سلمان کے والد کا انکشاف

Sep 02, 2025 | 10:29:AM
گھر میں کبھی گائے کا گوشت نہیں پکایا اور نہ آج تک کھایا : سلمان کے والد کا انکشاف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کے والد سلیم خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے خاندان نے  کبھی گائے کا گوشت نہیں کھایا۔ 

ماضی کے مشہور اداکار، فلم پروڈیوسر سلیم خان نے  کہا کہ ہم تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں، گھر میں کبھی گائے کا گوشت نہیں پکا اور نہ ہی آج تک کھایا۔

اپنے خاندان کے کبھی بھی بیف نہ کھانے کی وجہ بتاتے ہوئے سلیم خان نے کہا کہ ان کے خاندان میں ہمیشہ سے یہ روایت ہے کوئی بھی گائے کا گوشت نہیں کھاتا۔

سلمان خان کے والد نے کہا کہ ہندو تہوار بھی جوش و جذبے کیساتھ منائے جاتے ہیں جبکہ مسلم تہوار بھی منائے جاتے ہیں۔

سلیم خان نے بتایا کہ جب وہ اندور میں پیدا ہوئے اس زمانے سے آج تک پورے خاندان نے مسلمان ہونے کے باوجود کبھی بھی بیف نہیں کھایا ۔

انہوں نے کہا کہ وہ اور ان کا خاندان ہر مذہب کا احترام کرتے ہیں۔