عمران خان کا کل بہاولپور میں  تاریخی جلسہ کرنے کا اعلان

Sep 02, 2022 | 15:52:PM
عمران خان کا کل بہاولپور میں  تاریخی جلسہ کرنے کا اعلان
کیپشن: عمران خان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کل بہاولپور کے ڈرنگ سٹیڈیم میں  تاریخی جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

سرگودھا اور گجرات کے بعد حقیقی آزادی کی تحریک کا اگلا پڑاؤ بہاولپور میں ہوگا ۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کل بہاولپور جائیں گے اور بہاولپور کے ڈرنگ سٹیڈیم میں  تاریخی جلسہ فقیدالمثال عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے ۔ایک روزہ دور ہ بہاولپور کے دوران عمران خان وکلاء کے بڑے کنونشن سےملاقات کریں گے اور مخاطب ہوں گے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سرگودھا کے کرکٹ سٹیڈیم میں عمران خان کا جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہناتھاکہ جب چاہوں اسلام آباد کو بند کر سکتا ہوں، لیکن ملک کیلئے نہیں کر رہا، مجھے ڈرا دھمکا کر پریشر میں لائیں گے تو میں اور زور سے مقابلہ کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ صاف شفاف الیکشن کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے، مجھے دیوار سے لگایا جا رہا ہے، کیسز کیے جا رہے ہیں تاکہ عمران خان کو ہٹا کر چوروں کو جتوایا جائے۔