کشمیریوں کیلئے آواز بلند کرنے کا حق رکھتے ہیں: ترجمان افغان طالبان

Sep 02, 2021 | 18:42:PM
کشمیریوں کیلئے آواز بلند کرنے کا حق رکھتے ہیں: ترجمان افغان طالبان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہاہے کہ انڈیا کے زیرانتظام کشمیر کے مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرنے کا حق رکھتے ہیں،کسی ملک کے خلاف مسلح آپریشن کرنے کی کوئی پالیسی نہیں ہے۔
سہیل شاہین نے کہاکہ کشمیر سمیت تمام مسلمانوں کیلئے آواز اٹھانے کا حق رکھتے ہیں،حقانیوں کے خلاف پروپیگنڈہ محض دعوﺅں پر مبنی ہے،حقانی کوئی گروپ نہیں ہے ، وہ افغانستان کی اسلامی امارت کا حصہ ہیں ۔
ترجمان نے کہاکہ 1999 میں بھارتی طیارے کے اغوا میں طالبان کا کوئی کردار نہیں تھا،بھارتی میڈیا طالبان مخالف پروپیگنڈہ کرتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں نئی حکومت کا اعلان کل کیا جائے گا