پاکستانی آئی ٹی وفد کی سعودیہ میں شاندار پذیرائی، ملٹی ملین ڈالرز سرمایہ کاری متوقع

Oct 02, 2023 | 22:19:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نگران وزیرآئی ٹی ڈاکٹرعمرسیف کی قیادت میں پاکستانی آئی ٹی وفد کی سعودی عرب میں شاندار پذیرائی۔

سعودی کمپنیاں ڈاکٹرعمر سیف جیسے ٹیکنوکریٹ وزیر کے تجربات اور مشاہدات سے استفادہ حاصل کرنے کی خواہشمند ہیں، سعودی حکام اور آئی ٹی کمپنیوں کے مطابق ڈاکٹرعمرسیف کے آئی سی ٹی ویژن نے بہت متاثر کیا۔

نگران وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف کی قیادت میں پاکستانی وفد کی سعودی عرب میں کامیاب ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، سعودی حکام، آئی ٹی کمپنیوں اوراسٹارٹ اپس سے ملاقاتوں میں ملٹی ملین ڈالرز سرمایہ کاری کی راہیں بھی ہموار ہو گئیں۔آئی ٹی وفد کا دورہ سعودی عریبیہ سپیشل انویسٹمنٹ اینڈ فیسیلی ٹیشن کونسل کے تحت آئی ٹی شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری لانے کی راہ میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔

نگراں وزیر آئی ٹی عمر سیف کی میڈیا سے گفتگو  کرتےہوئے کہا کہ سعودی عرب ترقی کے دور سے گز رہا ہے ،سعودی عرب کو پروفیشنل ماہرین چاہیئں، آئی ٹی کمپنیاں چاہئیں۔
سعودی عرب کو ایسے لوگ چاہئیں جو ان کے لیے آئی ٹی سافٹ ویئر بنائیں،پاکستان سعودی عرب کی اس ترقی سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔