خاتون کو بچانے کیلئے نہر میں کودنے والا کانسٹیبل جاں بحق 

Oct 02, 2023 | 21:59:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)خاتون کو بچانے کیلئے نہر میں کودنے والا پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا جبکہ خاتون کو زندہ بچا لیا گیا ۔
ریسکیو کے مطابق منڈی بہاؤالدین مانو چک کے قریب نامعلوم خاتون نے نہر آر کیو لنک میں چھلانگ لگا دی،خاتون کو بچانے کیلئے کانسٹیبل شبیر میکن بھی نہر میں کود گیا،تھانہ بھاگٹ کا کانسٹیبل گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل شبیر احمد میکن تھانہ بھاگٹ میں تعینات تھا ،کانسٹیبل کی لاش کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن 5 گھنٹے سے جاری ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: ڈچ سائنسدان کی بلوچستان میںزلزلے کی پیشگوئی، انتظامیہ کا اہم بیان سامنے آگیا