شیخ رشید کا گرفتار بھتیجا گھر پہنچ گیا

Oct 02, 2023 | 21:37:PM
شیخ رشید کا گرفتار بھتیجا گھر پہنچ گیا
کیپشن: شیخ رشید ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے ساتھ گرفتار ان کا بھتیجا شیخ شاکر گھرپہنچ گیا۔
شیخ راشد شفیق نے شیخ شاکر کے گھر پہنچ جانے کی تصدیق کردی ہے، شیخ رشید کے ملازم اور ڈرائیورکو پہلے ہی رہا کردیا گیا تھا۔
اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں شیخ رشید، شیخ شاکر اور ملازمین کی حراست کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی،درخواست میں کہا گیا تھا کہ پولیس اہلکار شیخ رشید سمیت دیگر افراد کو بغیر کسی وارنٹ کے گرفتار کرکے لے گئے، شیخ شاکر تاجر ہیں، انہیں بھی شیخ رشید کے ساتھ غیر قانونی حراست میں لیا گیا،درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ پولیس کو ہدایت کی جائے کہ زیرحراست افراد کو عدالت میں پیش کریں۔
عدالت نے آر پی او راولپنڈی کو جواب کیلئے سات دن کی مہلت دیتے ہوئے کہا تھا کہ شیخ رشید ایک ہفتے کے اندر پیش نہ ہوئے تو ایف آئی آر کا حکم دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعظم کوعلاج کیلئے بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا