کراچی میں 50 ملین ڈالرز گھروں میں چھپائے جانے کا انکشاف،یہ کس کے گھر ہیں؟

Oct 02, 2023 | 13:07:PM
کراچی میں 50 ملین ڈالرز گھروں میں چھپائے جانے کا انکشاف،یہ کس کے گھر ہیں؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24urdu.com
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ملک بھر میں ڈالرز چھپانے والوں اور سمگلنگ کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں ۔کراچی میں ڈالرز مافیا کی جانب سے 50 ملین سے زائد امریکی ڈالرز گھروں میں چھپائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے مختلف بینکوں اور منی چینجرز کا ریکارڈ حاصل کررکھا ہے اور امریکی ڈالر سمیت دیگر غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث افراد کی فہرستیں بھی مرتب کرلی گئی ہیں۔  غیر ملکی کرنسی کو انویسٹمنٹ سمجھ کر خریدنے والے کراچی کے بڑے مگر مچھوں نے تاحال 50 ملین سے زائد امریکی ڈالرز اور دیگر غیر ملکی کرنسی واپس جمع نہیں کرائی ہے۔

ضرورپڑھیں:ڈالر کیخلاف حکومتی پالیسی کام کر گئی، روپیہ مزید تگڑا ہو گیا

ایسے مافیاز کی فہرستوں میں شامل افراد کراچی کے اولڈ سٹی ایریا کے علاقے لیاری، کھارادر، میٹھادر، صدر، باتھ آئی لینڈ، کلفٹن، ڈیفنس اور دیگر علاقوں کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں مرتب فہرستوں میں شامل افراد کے گھروں پر ٹارگٹڈ کارروائیاں شروع کی جاچکی ہیں۔