شوہر سے جھگڑا،بیوی نے 2 بیٹیوں سمیت زہر کھا کر زندگی ختم کرلی

Oct 02, 2023 | 10:37:AM
شوہر سے جھگڑا،بیوی نے 2 بیٹیوں سمیت زہر کھا کر زندگی ختم کرلی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اوکاڑہ کے علاقے بصیرپور میں شوہر سے جھگڑے پر بیوی نے 2 بیٹیوں سمیت زہرکھاکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق 28 سالہ نسرین بی بی اور اس کی 2 بیٹیوں 8 سالہ رضوانہ اور 6 سالہ تائبہ کی زہر خورانی سے ہلاکت کا واقعہ بصیرپورکےمحلہ احمد شاہ میں پیش آیا۔

ضرورپڑھیں:گرڈ اسٹیشن میں آتشزدگی،فیصل آباد کے متعدد علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے

اوکاڑہ پولیس کے مطابق نسرین کا اپنےشوہر رمضان سے جھگڑا ہوا تھا جس پر دلبرداشتہ ہو کر اس نے پہلے اپنی بیٹیوں رضوانہ اور تائبہ کو زہر دیا بعدازاں اس نے خود بھی زہر کھالیا،تینوں ماں بیٹیوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

پولیس نےتینوں لاشیں مردہ خانے منتقل کردیں۔