پی آئی اے کی اندرون ملک پر وازوں کے مسافر کھانے،مشروبات سے محروم

Oct 02, 2021 | 20:04:PM
پی آئی اے مسافر ،کھانے کی سہولتوں سے محروم
کیپشن: پی آئی اے مسافر،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پی آئی اے نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے، فیصل آباد سے کراچی آنے والی پرواز پی کے 341 میں ہدایت کے باوجود مشروبات اور کھانا مسافروں کو نہیں دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق طیارے میں کریو نے باقاعدہ اعلان کیا کہ کورونا ایس او پیز کے تحت پرواز کے دوران کھانا اور مشروبات نہیں ملے گا ۔ فیصل آباد سے کراچی آنے والی پرواز پی کے 341 میں صرف پانی فراہم کیا گیا۔  لاہور سے کراچی آنے والی پرواز میں بھی کھانا اور مشروبات نہیں دیئے گئے۔

جبکہ دوسری جا نب سول ایوی ایشن کی جانب سے اچانک کھانا اور مشروبات دینے کا اعلان کیا گیا ۔پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ سپلائی چین کے لیے ہدایت کردی ہے ایک دو روز میں عمل درآمد شروع ہوجائے گا ۔ 

یہ بھی پڑھیں:حکومت کواسحاق ڈار کی سیٹ پر شوکت ترین کو سینیٹر منتخب کروانے کاخواب پورا نہ ہونے کے خدشات