ڈاکٹرز کے میڈیکل الاؤنس میں‌19ہزار سے زائد اضافہ،سرکلر جاری 

Oct 02, 2021 | 10:13:AM
ڈاکٹرز
کیپشن: ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سرکلر کے مطابق  ڈاکٹرزکےمیڈیکل الاؤنس کو5400 سےبڑھا کر25  ہزار روپے کردیا گیا۔
 تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) سے وابستہ ڈاکٹر کے میڈیکل الاؤنسز میں اضافہ کردیا گیا، پی آئی اے کے چیف ہیومن ریسورس (ایچ آر) ڈیپارٹمنٹ نے ڈاکٹر کے میڈیکل الاؤنسز میں اضافے کا سرکلر جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابق  کرونا وبا کے بعد جب پی آئی اے کو مالی مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تو 2020 میں انتظامیہ نے ملازمین کے میڈیکل الاؤنس اور تنخواہوں کو کم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

خیال رہے ڈاکٹرز کے میڈیکل الاؤنس میں اضافے کے بعد پہلےسے مالی خسارے کا شکار پی آئی اے پر مزید مالی بوجھ پڑےگا، یاد رہے کہ پی آئی اے پہلے ہی سول ایوی ایشن کی اربوں روپےکی مقروض ہے۔

یہ بھی پڑھیں:      500سے زائد اساتذہ غیر قانونی طور پر بھرتی کرنیکا انکشاف