کیریبین سمندر میں ایک اور کشتی پر امریکی فضائی حملہ،3 افراد ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)امریکی فوج نے کیریبین سمندر میں ایک اور کشتی پر فضائی حملہ کردیاجس سے تین افراد ہلاک ہوگئے۔
امریکی وار منسٹر پیٹ ہیگستھ کےمطابق صدرٹرمپ کےاحکامات پربین الاقوانی پانیوں میں ایک کشتی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
ڈرگ مافیا کشتی کو منشیات کی اسمگلنگ کیلئے استعمال کرتا تھا،حملےمیں تین افراد ہلاک ہوگئے۔
سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں پیٹ ہیگستھ نےکہاڈرگ مافیا کے خلاف وہی رویہ اپنایا جائے گا جو القاعدہ کے خلاف اپنایا گیا تھا۔
یہ گروہ دہشت گرد ہے جو امریکا میں منشیات پھیلا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:امریکہ میں شاپ لفٹنگ، بھارتی خاتون کی معافیاں مانگتے ویڈیو وائرل