ہر میچ پریشر والا میچ ہوتا ہے ،پی ایس ایل فائنل کا بھی الگ پریشر ہوتا ہے؛بابراعظم

May 02, 2026 | 19:29:PM
ہر میچ پریشر والا میچ ہوتا ہے ،پی ایس ایل فائنل کا بھی الگ پریشر ہوتا ہے؛بابراعظم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( رانا آذر)پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ ہر میچ پریشر والا میچ ہوتا ہے ،پی ایس ایل فائنل کا بھی الگ پریشر ہوتا ہے،پشاور زلمی کے ساتھ سفر بہت اچھا رہاہے، ٹیم نے تینوں شعبوں میں اچھی کرکٹ کھیلی۔
 پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بابراعظم کا کہنا تھا کہ لوگوں اور میری توقعات کے مطابق پرفارمنس نہیں ہو رہی تھی،کوشش کرتاہوں اپنی پرفارمنس پر توجہ رکھوں ،تنقید کا جواب نہیں دوں گا،اچھا کروتب بھی تنقید ہوتی ہے،ہرکپتان کی طرح میری بھی خواہش ہے ٹرافی اٹھاؤں،حیدرآباد شروع میں مشکلات کا شکار رہی ،پھراچھی کرکٹ کھیلی،ہم نے تمام میچزاچھے کھیلے،ہرکھلاڑی نے کردار ادا کیا،مینڈس بہت تجربہ کار کھلاڑی ہے،اس کی موجودگی فائدہ مند ہوتی ہے۔

بابر اعظم کا مزید کہنا تھا  کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کافی ہے،شناخت کرنی ہوگی،یہ جاننا ضروری ہے کونسا کھلاڑی کس فارمیٹ کے لیے آئیڈیل  ہے،ایسا نہ ہو کہ ٹی ٹوینٹی کا ٹیلنٹ ٹیسٹ میں کھیلے، ٹیلنٹ کو تراشنا ہوتا ہے،مواقع دینا ہوں گے ۔

یہ بھی پڑھیں :  سرجری کے بعد مائیک ہیسن قومی ٹیم کو جوائن کرنے کو تیار