لاہور:مزنگ میں تہرے قتل،خودکشی کی وجوہات سامنے آ گئیں

May 02, 2026 | 12:11:PM
 لاہور:مزنگ میں تہرے قتل،خودکشی کی وجوہات سامنے آ گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مزنگ میں پراپرٹی ڈیلر کی خاتون کے اہلخانہ پر فائرنگ اور خودکشی کا واقعہ،ابتدائی تحقیقات میں تہرے قتل اور خودکشی کی وجوہات سامنے آ گئیں۔

ایس ایس پی آپریشنز توقیر نعیم کے مطابق مقتولہ خاتون عائشہ بیوہ تھی ،ملزم شاہد کا مقتولہ عائشہ سے 3 سال سے رابطہ تھا ،ملزم عائشہ کی بڑی بیٹی ثمرہ سے شادی کرنے کا خواہشمند تھا۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق  خاتون نے بیٹی کی شادی 40 سالہ شاہد سے کرنے سے انکار کر دیا تھا ،مقتولہ عائشہ نے بیٹی 20 سالہ ثمرہ کا نکاح معیض خان سے فروری میں کیا تھا ۔

 یہ بھی پڑھیں:لاہور میں اندوہناک واقعہ،پورا گھر اجڑ گیا

 ایف آئی آر  کے مطابق ملزم کا ثمرہ کی شادی دوسری جگہ ہونے کا دکھ اور رنج تھا، ملزم نے بدلہ لینے کیلئے گزشتہ رات خاتون دوست عائشہ کے گھر پر دھاوا بولا،ملزم نے فلیٹ پر آتے ہی دروازہ توڑ کر فائرنگ کر دی۔
ملزم شاہد کی فائرنگ سے عائشہ اس کی بیٹی اور ایک بیٹا جاں بحق ہوئے، فائرنگ سے ثمرہ اور 9 سالہ مناہل زخمی ہوئے،  فائرنگ کے بعد ملزم شاہد نے اپنی کن پٹی پر گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔