پاک بھارت کشیدگی،قومی اسمبلی کا اجلاس 5 مئی کو طلب کرنے کا فیصلہ

May 02, 2025 | 16:12:PM
پاک بھارت کشیدگی،قومی اسمبلی کا اجلاس 5 مئی کو طلب کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاک بھارت کشیدگی کے تناظرمیں قومی اسمبلی کا اجلاس 5 مئی کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔

وزیردفاع خواجہ آصف کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں اہم مشاورتی اجلاس ہواجس میں قومی اسمبلی کا اجلاس 5 مئی کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

خواجہ آصف کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونےوالے اہم مشاورتی اجلاس میں وفاقی وزراء اعظم نذیر تاڑر،  طارق فضل چوہدری اور  بیرسٹر عقیل ملک بھی شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم سے سعودی سفیر کی ملاقات، خطے میں امن کیلئے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کی یقین دہانی

اجلاس میں بھارت کے خلاف مذمتی قرارداد لانے پربھی غور کیا گیا،ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاک بھارت کشیدگی کے تناظرمیں ملکی صورتحال اور حکومتی بیانیے کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔