اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے:نواز شریف

ملکی دفاع اور قومی سلامتی کیلئے پارلیمنٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کا یک زبان ہو کر آواز اٹھانا نہایت خوش آئند ہے، نواز شریف سے سینئر عرفان صدیقی کی ملاقات، پارلیمانی پارٹی کی کارکردگی سے آگاہ کیا

May 02, 2025 | 15:53:PM
 اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے:نواز شریف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا کہ ملکی دفاع اور قومی سلامتی کیلئے پارلیمنٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کا یک زبان ہو کر آواز اٹھانا نہایت خوش آئند ہے۔

جاتی عمرہ میں سربراہ مسلم لیگ ن نواز شریف سے سینئر عرفان صدیقی نے ملاقات  کی،سینیٹر عرفان صدیقی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو سینٹ میں مسلم لیگ (ن) پارلیمانی پارٹی کی کارکردگی سے آگاہ کیا. 
اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے،ملکی دفاع کے عظیم مقصد کیلئے ہر طرح کے اختلافات کو ایک طرف رکھ دینا اچھی روایت ہے،پارلیمنٹیرینز کے اس کردار سے قومی یکجہتی کو فروغ ملے گا اور عوام میں بھی اتفاق و اتحاد کی فضا پیدا ہوگی۔

سینیٹر صدیقی نے ملکی دفاع کے عزم کے متفقہ اظہار پر مشتمل قرارداد کا بھی ذکر کیا،قرار داد کی تیاری اور تائید میں تمام جماعتوں نے حصہ لیا۔