ملک میں ایک ہی دن الیکشن پر اتفاق : وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا دعویٰ

May 02, 2023 | 23:30:PM
ملک میں ایک ہی دن الیکشن پر اتفاق : وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا دعویٰ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک میں ایک ہی دن الیکشن پر اتفاق ہے، چاہتے ہیں انگلیاں نہ اٹھیں، جتنی لچک دکھا سکتے تھے ہم نے دکھائی، وہ بھائی دکھا رہے ہیں۔

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات ختم ہونے کے بعد وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کی تاریخ پر دونوں جانب سے لچک پیدا ہوئی، مذاکرات میں آج بہت بڑی پیشرفت ہوئی، دونوں جانب سے لچک کا مظاہرہ کیا گیا، مذاکرات کے اگلے دور میں مزید پیشرفت ہوگی، الیکشن کی تاریخ پر دونوں میں اختلاف رائے ہے۔یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ انتخابی نتائج تسلیم کرنے بھی اتفاق ہوا ہے۔

دوسری جانب تحریک انصاف 14 مئی کو انتخابات کرانے کے مطالبہ سے دستبردار ہوگئی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مثبت پیش رفت کے لیے حکومت کو وقت دینے پرتیار ہیں، آئین کے تحت الیکشن کے انعقاد کا معاملہ طے کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔