الیکشن کمیشن نے انتخابات کرانے کی بجائے محکمانہ کاروائیوں کے حوالے سے اجلاس طلب

May 02, 2023 | 22:00:PM
الیکشن کمیشن نے انتخابات کرانے کی بجائے محکمانہ کاروائیوں کے حوالے سے اجلاس طلب
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) الیکشن کمیشن نے پنجاب میں ہونے والے عام انتخابات کی تیاری کی بجائے محکمانہ کاروائیوں کے حوالے سے اجلاس طلب کرلیا۔

الیکشن کمیشن نے تمام صوبائی الیکشن کمشن کو  سرکلر جاری کر دیا۔ اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر کریں گے جو کل صبح 11 بجے طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں چاروں صوبائی الیکشن کمشنر بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کریں گے۔

سرکلر میں کہا گیا کہ اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے ملازمین کے خلاف کی گئی محکمانہ کاروائیوں کی تفصیل طلب کرلی ہے۔