آرمی چیف کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور پر بریفنگ

May 02, 2023 | 18:30:PM
آرمی چیف کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور پر بریفنگ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے وزیراعظم ہاوس میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں ڈی جی آئی ایس آئی بھی شریک تھے۔

 ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے وزیراعظم شہباز شریف کو پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور پر بریفنگ دی، سرحدی اور داخلی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ ہوئی۔

ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے دورہ چین پر بھی بات چیت ہوئی۔ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے فیصلوں اور عملدرآمد پر بھی بات کی گئی۔ وزیراعظم نے پاک فوج کے پشیہ وارانہ امور تیاریوں اور جاری آپریشنز پر اعتماد کا اظہار کیا۔