بارش ،لاہور کا موسم خوشگوار ہوگیا

May 02, 2023 | 15:06:PM
لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں بارش، کہیں تیز، کہیں ہلکی بارش سے موسم خوشگوارہوگیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خادم) لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں بارش، کہیں تیز، کہیں ہلکی بارش سے موسم خوشگوارہوگیا۔

کینال روڈ، زمان پارک،مال روڈ، ہائیکورٹ، مغلپورہ، دھرم پورہ اور ملحقہ علاقوں، ٹاؤن شپ، ماڈل ٹاؤن، کوٹ لکھپت، گرین ٹاؤن شاہدرہ، راوی روڈ، سبز منڈی، بادامی باغ، ریلوے سٹیشن، شملہ پہاڑی کے اطراف علاقوں میں بارش، بیڈیاں روڈ ، ڈی ایچ اے فیز 5، رنگ روڈ پر تیز بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

بارش سے شہرکا درجہ حرارت بھی کم ہوگیا۔ شہر میں بارش سے درخت،پھول پودے نکھر گئے۔ گرمی کے ستائے شہری اور چرند پرندبھی خوشی سے نہال ہوگئے۔