اجنبی مہمان نے میلہ لوٹ لیا،وہ کون تھا؟

May 02, 2023 | 12:54:PM
میٹ گالا 2023 کارپٹ پرایک لال بیگ فوٹوگرافرز اور ویڈیو گرافرز کی توجہ کا مرکز بن گیا ، ویڈیو وائرل ہوگئی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) میٹ گالا 2023 کارپٹ پرایک لال بیگ فوٹوگرافرز اور ویڈیو گرافرز کی توجہ کا مرکز بن گیا ، ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فیشن کی دنیا کا سب سے بڑا میلہ نیویارک میں میٹ گالا 2023 جاری ہے۔ جس میں دنیا کے نامور ترین شخصیات شریک ہو رہی ہیں۔ کارڈی بی، ڈوجا کیٹ، ریانا، کیم کارداشیان سمیت دیگر نے میٹ گالا کارپٹ پر تصاویر اور ویڈیو بنوائی۔ 

اسی دوران ایک لال بیگ بھی رینگتا ہوا اس کارپٹ سے گزارا۔ اس لال بیگ کا گزرنا تھا کہ میٹ گالا کو کور کرنے والے ویڈیو گرافرز اور فوٹوگرافرز نے لال بیگ کے رینگنے کے مناظر کو اپنے کیمروں میں محفوظ کر لیا ۔

اس کاکروچ کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے۔

یوں وہ لال بیگ اتنی بڑی شخصیت بن گیا ، کہ جہاں میٹ گالا میں شرکت کرنے کے لئے لاکھوں ڈالرز کا ٹکٹ دیا جاتا ہے۔ وہی وہ لال بیگ بنا کسی ٹکٹ کے فیشن کے اس سب سے بڑے میلے میں شریک ہوا بلکہ ایک اسٹار بھی بن گیا۔