راولپنڈی، پی ٹی آئی اور لیگی گروپ میں تصادم، چھریاں چل گئیں

May 02, 2022 | 22:21:PM
راولپنڈی، پی ٹی آئی، ن لیگ، گروپوں میں تصادم، چھریاں چل گئیں، لیگی عہدیدار، ہسپتال منتقل،
کیپشن: پی ٹی آئی ، ن لیگ کارکنوں میں تصادم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)راولپنڈی میں پی ٹی آئی اور ن لیگ کے گروپوں میں تصادم کے دوران چھریاں چل گئیں، لیگی عہدیدار کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے نواحی علاقے کرور میں پی ٹی آئی اور ن لیگ کے گروپوں میں تصادم ہو گیاجس میں پی ٹی آئی گروپ کے افراد نے ن لیگ کے تحصیل عہدیدار تافور عباسی پر چھریوں سے وار کر دئیے جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے،جھگڑے کے بعد ملزمان موقع سے فرارہو گئے جبکہ زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔
اہل علاقہ کاکہناہے کہ پی ٹی آئی گروپ کے راجا اسد کے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شہریوں پر تشدد کے واقعات پہلے بھی رونما ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں آئینی وسیاسی بحران ، گورنر کا صدر اور آرمی چیف سے ملاقات کا فیصلہ